20 جون 2011 - 19:30

اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے بحرین کی حکومت کو پیرس میں اقوام متحدہ کی ذیلی ثقافتی تنظیم یونسکو کے پینتیسویں اجلاس کی صدارت سونپنے پر تنقید کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے اقوام متحدہ کی ذیلی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونسکو کے پینتیسویں اجلاس کی صدارت آل خلیفہ حکومت کو دینے کے عجیب اقدام کو ایک ریاکارانہ عمل قرار دیا ہے جبکہ اس ملک پر مسلط مطلق العنان خاندانی حکومت، بحرین کے ثقافتی ورثے کو تباہ و برباد کررہی ہے۔

اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہےکہ بحرین کے حکام نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پینتیس سے زیادہ قدیم مساجد کو شہیدکردیا ہے۔ جن میں ایک 640 پرانی مسجد بھی شامل ہے۔

اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو یونسکو  سے نکال باہر کروانے کی غرض سے ایک مظاہرے کا بھی اہتمام کیا ہے۔

دریں اثناء بحرین کے شہر المالکیہ کے باشندوں نے مظاہرہ کرکے اپنے ملک سے آل سعود کے گماشتوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق المالکیہ شہر کے باشندوں نے جلوس نکال کر اپنے ملک پر آل سعود کی افواج کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بحرین میں پرامن مظاہروں کے دوران حکومت کی جانب سے تشدد روا رکھے جانے کے باوجود اس ملک کے شہری چودہ فروری سے تقریبا ہر روز مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں اور ملک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کے لئے پرعزم ہیں۔

بشکریہ از شیعت نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

آپ بھی ڈائریکٹر جنرل یونسکو مسز ایرینابوکووا Irina Bokova کو فیس بک پر احتجاج ریکارڈ کرائیںclick